.

یمن میں جرمن سفیرہ کے اغوا کی کوشش ناکام ہو گئی

کارروائی میں ذاتی محافظ ہلاک ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے دارلحکومت صنعاء سے 'العربیہ' کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے جرمنی کی خاتون سفیرہ کیرولا ملر ہالٹ کیمپر کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی تاہم اس کارروائی میں ان کا ذاتی محافظ ہلاک ہو گیا۔

العربیہ کے نمائندے حمود منصور کے مطابق جرمن سفیرہ کے اغوا کی کوشش صعناء کی ڈپلومیٹک کالونی 'جدہ' میں قائم 'الجندول' ٹریڈ سینٹر میں خریداری کے وقت کی گئی۔ نامہ نگار کے مطابق ملک میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر مغربی اور یورپی ملکوں کا سفارتی عملہ سیکیورٹی کے بغیر ایسی پبلک جگہوں پر خریداری کے لئے نہیں جاتے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی کا سفارتخانہ 'الجندول' ٹریڈ سینٹر سے انتہائی کم مسافت پر واقع ہے۔