.

امریکی پاپ گلوگارہ میڈونا کے مطالعہ قرآن کرنے کا انکشاف

پاپ سٹار مسلم ممالک میں لڑکیوں کے اسکول بھی تعمیر کروا رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل قرآن کا مطالعہ کر رہی ہیں اور مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سکول تعمیر کروا رہی ہیں۔

پچپن سالہ میڈونا نے "ہارپر بازار" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا"میں مسلم ممالک میں لڑکیوں کے لئے سکول تعمیر کر رہی ہوں اور قرآن کا مطالعہ کر رہی ہوں۔ میرے خیال میں تمام مقدس کتابوں کو پڑھنے کی اہمیت ہے۔"

میڈونا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ایک دوست کی باتوں سے اتفاق کرتی ہیں جن کے مطابق،"ایک اچھا مسلمان ایک اچھا یہودی ہے، ایک اچھا یہودی ایک اچھا عیسائی ہے اور یہی سلسلہ آگے چلتا جاتا ہے۔"

پاپ سٹار میڈونا نے ابھی حال ہی میں فیس بک پر ایک تصویر ''اپ لوڈ ''کی ہے جس میں انہوں نے زنجیروں سے بنا ہوا نقاب اوڑھ رکھا تھا۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہوا تھا کہ،" محبت کا انقلاب شروع ہو چکا ہے۔۔۔۔ ان شاءاللہ۔"

میڈونا کی اسلام میں دلچسپی کے بارے میں چہ میگوئیاں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب حالیہ برسوں میں ایک الجزائری مسلمان براہیم زیبت کے ساتھ ملنا شروع کیا تھا۔

پچھلے سال میڈونا کو ترکی میں اسی زیبت کے ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں وہ سر پر سکارف اوڑھے ایک مسجد میں جا رہی تھیں۔

اس حالیہ انٹرویو میں پاپ سٹار نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں مزید انکشافات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے گھر میں تین دفعہ چوری بھی ہوئی تھی۔ ان سب واقعات کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان تھیں اور مشکلات کا شکار تھیں۔