.

صومالیہ: الشباب کمانڈر کیخلاف امریکی کارروائی ناکام

دہشت گرد چھپ نہیں سکیں گے، کارروائیاں جاری ہیں: جان کیری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فورسز نے ہفتے کے روز القاعدہ سے منسلک گروپ الشباب کے کمانڈر اکریما کو نشانہ بنانے کیلیے صومالیہ کے ساحلی علاقوں میں کارروائی کی تھی۔ اس امر کا اظہار امریکی فوجی حکام نے اتوار کے روز کیا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق اس کارروائی کی وجہ بننے والا القاعدہ کمانڈر اکریما صومالی النسل ہے، تاہم امریکی فورسز کا یہ حملہ کامیاب ثابت نہیں ہوا ہے۔

حالیہ دنوں میں صومالیہ میں موجود القاعدہ گروپ خصوصی طور پر نشانے پر ہیں، کیونکہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے اہم ترین شاپنگ مال پر خوفناک کارروائی القاعدہ کے اسی الشباب گروپ نے کی تھی۔

اس سے پہلے ایک امریکی ذمہ دار نے بتایا تھا کہ اس کارروائی سے کوئی ہلاک ہوا نہ کوئی گرفتار ہو سکا تھا۔

جبکہ دوسری جانب لیبیا میں امریکی فورسز کی کارروائی کامیاب رہی ہے اور وہاں سے ابو انس اللیبی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق اللیبی کی گرفتاری کا واقعہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی گرفتاری کے لیے ہونے والے ایبٹ آباد آپریشن کی طرز پر تھا۔

جان کیری نے ان کارروائیوں کے بارے میں کہا تھا کہ '' امریکا دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائِاں روکے گا نہیں۔ القاعدہ کے لوگ بھاگ تو سکتے ہیں لیکن چھپ نہیں سکتے۔''