دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے 640 افراد کا سرکاری اخراجات پر حج

حج کوٹے میں متاثرہ خاندان کے پانچ افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت داخلہ نے رواں سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان فدا کرنے والے شہداء کے خاندانوں کے 640 افراد کو حکومتی کوٹے سے حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے بتایا کی دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے سعودی شہریوں کے لیے سرکاری اخراجات پر حج کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور کوٹے میں فی خاندان پانچ افراد کے حج کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

درایں اثناء وزارت داخلہ کے عسکری امور کے ڈائریکٹر میجر جنرل ابراہیم المحرج نے بتایا کہ دہشت گردی سے متاثرہ 128 خاندانوں کے 640 افراد کے حج کے لیے سرکاری حج کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہیں حج کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ خصوصی کوٹے پرحج کی سعادت حاصل کرنے والے یہ شہری حکومت کے خاص مہمان ہیں جنہیں بہترین قیام وطعام، وسائل نقل وحمل اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں