.

انخلاء سے متعلق بات چیت کیلیے جان کیری افغانستان پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ غیر علانیہ دورے پر کابل آئے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ جان کیری ہنگامی دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں، تاکہ افغانستان کی صورت حال اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے افغان حکومت کی تجاویز پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

واضح رہے امریکی افواج اگلے سال افغانستان سے انخلا چاہتی ہیں لیکن اس سے پہلے افغانستان میں استکام اور افغان حکومت کے کردار پر بہت سے سوالات کا جواب تلاش کرنا ابھی باقی ہے، جبکہ کرزئی حکومت امریکی افواج کے بعد ملکی سلامتی کے بارے میں فکرمند ہیں۔

امریکی انتظامیہ کرزئی حکومت کے ساتھ امریکی انخلاء کے بعد کے منظر نامے کے حوالے ماہ اکتوبر کے اختتام تک دوطرفہ معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتی ہے، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کرزئی حکومت بعض ایسی تجاویز پیش کر رہی ہے جو امریکا کے لیے قابل قبول ہونا آسان نہیں ہو گا۔

کرزئی حکومت آئندہ افغانستان میں کسی بھی غیرملکی مداخلت کی صورت میں امریکا سے ضمانتیں طلب کر رہی ہے۔ بظاہر امریکا فی الحال اس پر آمادہ نہیں ہے۔

یاد رہے امریکی افواج نائن الیون کے بعد سے افغانستان میں موجود ہیں اور اب صدر اوباما کے اعلان کے مطابق 2014 میں انخلاء کرنا چاہتی ہے