.

سوڈان: تقریب کے دوران نائب صدر پر جوتے سے حملہ

"حملہ آور نائب صدر کو "حرامی" اور "قاتل" قرار دیتا رہا"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان کے وسطی شہر الہلالیہ کے ایک عینی شاہدن نے اطلاع دی ہے کہ ایک شخص نے نائب صدر ڈاکٹر نافع علی نافع کے منہ پر جوتا دے مارا اوراسے گالیاں دیں۔ عینی شاہد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکمراں جماعت نیشنل کانگریس کے زیراہتمام نائب صدر کے اعزاز میں ایک پروگرام جاری تھا۔

الہلالیہ سے ایک اسکول ٹیچر یوسف الھادی کباشی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو ٹیلیفون پر بتایا کہ میں اس تقریب میں موجود تھا کہ جب اچانک غصبے میں بے قابو امین دفع اللہ نامی ایک نوجوان داخل ہوا اور جوتا اتار کر نائب صدر کی طرف اچھال دیا جو ان کے چہرے پر لگا۔ حملہ آور نے ڈاکٹر نافع علی نافع کو گالیاں بھی دیں اور بھر بھلا کہتے ہوئے انہیں "حرامی" اور ''قاتل'' قرار دیا۔

یوسف کباشی نے بتایا کہ نائب صدر کو جوتا اس وقت مارا گیا جب وہ اسٹیج پر بیٹھے تھے لیکن تقریر نہیں کر رہے تھے۔ ڈاکٹر نافع علی نافع پر یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل لندن میں ایک سیمینار کے دوران مخالفین نے انہیں کرسی دے ماری تھی۔

حال ہی میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد عوامی احتجاجی مظاہروں کے دوران خرطوم میں نائب صدرکا مکان بھی جلا دیا گیا تھا۔ ان مظاہروں میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔