امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، اوباما کے قانون پر دستخط

اگلے سال فروری کے مہینے میں دوبارہ شٹ ڈاون کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر باراک اوباما نے سیاسی بحران کے خاتمے کے بعد حکومتی اخراجات اور قرضوں سے متعلق منظور کیے گئے بل پرجمعرات کے روز دسخط کر دیے ہیں، جس سے یہ بل اب باضابطہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ان دستخطوں کے بعد یکم اکتوبر سے جاری امریکی شٹ ڈاون کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔

صدر اوباما کے دستخطوں کے نتیجے میں مکمل ہونے والی قانون سازی کے تحت تحت اگلے برس پندرہ جنوری تک کے ليے حکومت کی فنڈنگ اور حکومتی قرضوں کی مدت ميں آئندہ سال سات فروری تک کی توسيع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ يہ پيش رفت مقامی وقت کے مطابق سترہ اکتوبر کی ڈيڈ لائن سے کچھ ہی گھنٹے قبل بدھ کے روز ہوئی تھی۔ اگر ايسا نہ ہوتا تو سترہ اکتوبر سے ملکی وزارت خزانہ ديواليہ پن کی جانب بڑھ رہی تھی اور وہ اپنے ذمے رياستی بلوں کی ادائيگياں کرنے کی پوزیشن میں نہ ہوتی۔

تاہم اب بھی يہ ايک عارضی حل ہے ۔ اگلے برس امريکی انتظاميہ کو اسی طرز کے ''شٹ ڈاؤن'' کا دوبارہ سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کيونکہ ڈيموکريٹس اور ری پبلکنز کے مابين اخراجات اور خسارے سے متعلق بنيادی اختلافات اب تک حل نہيں ہو پائے ہيں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں