.

چینی والدین نے آئی فون اور سپورٹس شوز کی خاطر بیٹی فروخت کر دی

انٹرنیٹ پر بیٹی کی بولی کے بدلے دنیا پرست جوڑے کو 4600 ڈالر ملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے دلدارہ والدین نے نیا آئی فون خریدنے کے شوق میں اپنی بیٹی فروخت کر ڈالی۔

'فریڈیم نیوز پیپر' کے مطابق میاں بیوی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو متبنی کے طور پر فروخت کرنے کے لئے انٹرنیٹ پورٹل پر فروخت کے لئے پیش کر دیا۔ آن لائن نیلام گھر پر اشتہار میں بدطینت جوڑے نے بیٹی کو 4600 ڈالرز کے عوض فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اخبار کے مطابق بیٹی کی کامیاب بولی کے عوض دنیا پرست جوڑے نے نیا آئی فون، سپورٹس شوز اور دیگر سامان تعیش خریدا۔ پولیس کے سامنے اپنے بیان میں بیٹی فروخت کرنے والے جوڑے نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام اپنی بچی کے بہتر مستقبل کے لئے اٹھایا کیونکہ ان کے فروخت کی جانے والی بیٹی کے علاوہ بھی اولاد موجود ہے۔

واضح رہے کہ چین میں ایک بچے کی پابندی اور ملک میں مرد اور خواتین کی تعداد کے عدم توازن کی وجہ سے بچوں کی خرید و فروخت کا قبیح کاروبار جاری ہے۔