.

اقوام متحدہ چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے میں مدد کرے: سوڈانی اپوزیشن

یونیورسٹی اساتذہ کا پرامن جدوجہد کے ذریعے بشیر حکومت ختم کرنے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈانی اپوزیشن نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں دوران احتجاج ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں تفتیش کریں۔ ذرائع نے 'العربیہ' کو 'انجمن اساتذہ برائے جمہوری تبدیلی' کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اساتذہ کی انجمن نے صدر عمر البشیر کی حکومت تبدیل کرنے کے لئے سیاسی تحریک چلانے پر زور دیا ہے۔

اساتذہ انجمن نے یونیورسٹی پروفیسروں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کے مطالبے کی حمایت میں زیادہ زیادہ دستخطوں کے ذریعے کامیاب بنائیں۔ بیان میں اس امر کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ سوڈان میں حالیہ چند دنوں کے دوران تعلیم کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق عمر البشیر کی مطلق العنان حکومت کی ناکام پالیسیوں سے معشیت کی حالت انتہائی بری ہو چکی ہے۔ اساتذہ اتحاد نے ملک میں خونریزی رکوانے کے لئے متبادل سیاسی اور اقتصادی پروگرام کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔