.

تیونس:پولیس اور جنگجوؤں میں جھڑپ،9 افراد ہلاک

سیدی بوزید میں جھڑپ میں سات پولیس اہلکار مارے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تیونس کے جنوبی شہر سیدی بوزید میں نیشنل گارڈ اور اسلامی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں نو افراد ہوگئے ہیں۔ان میں نیشنل گارڈ کے سات اہلکار شامل ہیں۔

پولیس اہلکاروں اور جنگجوؤں کے درمیان بدھ کو جھڑپ سیدی بوزید کے علاقے سید علی بن عون میں ہوئی ہے۔اس علاقے میں واقع ایک اسپتال کے ذریعے نے تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سیدی بوزید میں اس جھڑپ سے چند روز قبل ہی الجزائر کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں تیونسی سکیورٹی فورسز نے انصار الشریعہ گروپ سے تعلق رکھنے والے دس جنگجوؤں کو ایک کارروائی میں ہلاک کردیا تھا۔