ترکی کے "ایف 16" طیاروں نے روسی جاسوس طیارہ مار بھگایا

واقعہ 22 اکتوبر کو بحیرہ اسود کی فضائی حدود میں پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کی مسلح افواج نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روس کے ایک فوجی جاسوس طیارے کو تعاقب کے بعد مار بھگانے کا دعوی کیا ہے۔

ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کی ویب سائٹ پر جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ روس کا "یو این ای ایل 20" فوجی جاسوس طیارہ گذشتہ روز بین الاقوامی فضائی حدود عبور کرتے ہوئے بحیرہ اسود کے ساحل سے متوازی سمت میں جارجیا کے مشرق اور بلغاریہ مغربی سرحد کی طرف سے ترکی کی جانب بڑھ رہا تھا، جسے ترکی کے دو ایف سولہ طیاروں نے گھیرے میں لینے کی کوشش کی مگر روسی طیارہ فرار ہو گیا۔

بیان کے مطابق ترک ہوابازوں نے روسی طیارے کی مکمل شناخت کر لی تھی۔ یہ چار انجن والا ایک طاقتور فوجی طیارہ تھا جومبینہ طور پر جاسوسی کی مہم پر محو پرواز تھا۔

خیال رہے کہ کسی روسی فوجی جہاز کی ترکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تجارتی اور سیاسی تعلقات قائم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں