مسٹر اوباما! کیا آپ میرا فون ٹیپ کراتے ہیں: جرمن چانسلر

انجیلا نے فون مانیٹرینگ کے معاملے پر امریکی صدر سے وضاحت مانگ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر براک اوباما ابھی جاسوسی کے معاملے پر فرانس کا غصہ ٹھنڈا نہیں کر پائے تھے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل بھڑک اٹھی ہیں۔

جرمن حکومت کو شک ہے کہ امریکا نے میرکل کے موبائل فون کی گفتگو مانیٹر کی ہے۔ جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انجیلا میرکل نے فوری طور پر صدر اوباما کو فون کر کے معاملے کی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر پر واضح کر دیا کہ اگر یہ بات درست ثابت ہوءی کہ امریکی جاسوس ان کے فون سنتے رہے ہیں تو یہ امر بالکل ناقابل قبول ہو گا جس سے ایک دوسرے پر اعتماد اٹھ جائے گا۔

اس سے پہلے فرانسیسی صدر نے اوباما کو اپنے ملک کی جاسوسی پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں