.

یورپی ممالک کی ناراضی کی بعد امریکی ادارے کی ویب سائٹ بند

ویب سائٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوئی: ترجمان این ایس اے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے سب سے اہم اتحادی یورپی ممالک کی ناراضگی اور تشویش کا باعث بننے والی امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ جمعہ کے روز مبینہ طور پر کئی گھنٹوں کے لیے بند رہی ہے، تاہم امریکی جاسوسی کے اس ادارے نے اس کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی ہے۔

امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کے بند ہونے کا واقعہ شام کے قریب پیش آیا ۔ جس سے ٹوئٹر پر مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، تاہم ایک عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان اطلاعات کی تردید کی گئی ہے کہ ویب سائٹ کو کسی قسم کی ہیکنگ کا سانا کرنا پڑا تھا۔

امریکی ادارے کے ترجمان نے بھی ان قیاس آرائیوں کو درست ماننے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ''ان دعووں میں صداقت نہیں ہے۔''

اب تک کی تفصیلات کے مطابق نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی گھنٹوں تک رسائی میں نہ رہی۔ کہا گیا ہے کہ یہ ایک معمول کی اپ ڈیٹینگ کے دوران پیش آیا ہے۔

نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق یہ مسئلہ شام تک قابو میں آجا ئے گا۔'' تاہم ویب سائٹ امریکی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے بحال کر دی گئی۔

واضح رہے این ایس اے کے سابق انٹیلی جنس کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کے بعض انکشافات کی وجہ سے امریکا اور یورپی مملکوں کے درمیان بھی باہمی اعتماد مجروحی کا شکار ہے۔

اسی ادارے کی طرف سے فون ٹیپ کیے جانے پر جرمنی کی چانسلر اور فرانس کے صدر امریکی صدر اوباما سے فون پر باضابطہ شکایت کر چکے ہیں، جبکہ 28 یورپی ممالک نے جاسوسی کے حوالے سے ایک قواعد پر امریکا سے بات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔