.

ترک پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے''واٹرکینن'' کا استعمال

ملزم پولیس اہلکار کو عدالتی حاضری سے مستثنیٰ قراردینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک عدالت کے باہرپولیس اہلکاروں کی احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ کیا ہے۔

مظاہرے میں کم سے کم دوہزار افراد شریک تھے اور وہ سال کے آغاز میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مارے گئے ایک شخص کے قتل کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کے ٹرائل کے طریق کار اور اس کو عدالتی حاضری سے چھوٹ دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ مظاہرین نے عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد ان کی پولیس سے جھڑپ شروع ہوگئی۔وہ ملزم پولیس اہلکار کے حق میں عدالتی حکم کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس میں اس کو عدالت میں اصالتاً حاضر ہونے سے مستثنیٰ قراردے دیا گیا ہے اور ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔