جان کیری مصر جائیں گے، طویل مدتی تعلقات ہیں: پاسکی

مصر کی فوجی امداد میں کمی کے بعد یہ پہلا دورہ ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جلد مصر کے دورے پر جانے کا اشارہ دیا ہے۔ مصر میں پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں برطرفی اور 14 اگست کو سینکڑوں مظاہرین کی ہلاکت پرجزوی طور پر مصر کی فوجی امداد روکنے کے بعد یہ امریکی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہو گا۔

جان کیری کے اس متوقع دورے کے بارے میں امریکی دفتر خارجہ نے بھی ایسے ہی اشارے دیے ہیں۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ ''امکان ہے کہ ہم چند ہفتوں میں کسی وقت قاہرہ جائیں گے ،اس دورے کے دوران میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کروں گا۔''

امریکی ترجمان برائے دفتر خارجہ جینیفر پاسکی کا اس متوقع دورے کے بارے میں کہنا تھا کہ '' مصر میں امریکی مفادات کا معاملہ اہم ہے۔''

ترجمان کے مطابق یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ ہم ہمارے تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہی ہے۔'' جینیفر پاسکی کا مزید کہنا تھا '' لیکن ہماری توجہ سلامتی اور تذویراتی مقاصد کے حوالے سے طویل مدتی تعلقات پر رہتی ہے۔''

مبصرین کے مطابق امریکا عرب دنیا کے اس اہم ملک کے ساتھ تعلقات کو دو طرفہ اور مشرق وسطی کے مجموعی منظر نامے کے تناظر میں دیکھتا ہے۔ اس لیے حالیہ مہینوں میں فوجی امداد میں کمی محض علامتی حیثیت کی حامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں