شام میں ''العربیہ'' کا رپورٹر محمد سعید جاں بحق

مقتول شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرتا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرنے والا ''العربیہ'' کا جوا ں سال رپورٹر محمد سعید شام کے شہر حلب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

محمد سعید حلب کا رہائشی تھا اور حلب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مقامی طور پر مختلف میڈیا گروپس س وابستہ رہ چکا تھا، جبکہ آج کل '' العربیہ '' کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

محمد سعید نیوز رپورٹس کے علاوہ وڈیو رپورٹس کی تیاری میں بھی تجربہ کار تھا۔ گزشتہ کئی برسوں سے شام میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اس کی خبروں کا اہم موضوع تھیں۔

''العربیہ'' کا یہ جواں سال اور متحرک رپورٹر سر کو ڈھانپ کر آنے والے ایک بندوق بردار کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ اس مقصد کیلیے بندوق بردار نے جدید طرز کی بندوق استعمال کی جو شور کیے بغیر اپنا کام کرتی ہے۔

یوں شام میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرنے والے اس صحافی کو ہمیشہ کی نیند سلا دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں