.

جارج کلونی کی لبنانی وکیل کے ساتھ محبت کی افواہوں کی تردید

پہلی شادی ناکام رہی، دوبارہ کبھی شادی نہ کرنے کا عہد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہالی وڈ کے سدا بہار اداکار جارج کلونی کے وہ مداح جو اس کا نام حال ہی میں ایک عرب وکیل خاتون کے حوالے سے دیکھ رہے تھے انہیں خبر ہو کہ یہ خبریں جارج کے بقول درست نہیں عرب خاتون کو ایک وکیل کے طور پر لیتا ہے۔

جارج کلونی کا موقف ہے کے اس کے چاہنے والوں کو ابھی انتظار کرنا ہو گا۔ کہ ابھی اسے محبت ملنے میں کچھ وقت لگے گا۔ اس لیے اس معروف اداکار نے اپنے اس افئیر کی من گھڑت افواہیں سامنے آنے کی تردید کر دی ہے۔

ایک امریکی رسالے کو انٹرویو دیتے ہوئے 52 سالہ اداکار کا مسکراتے ہوئے کہا "ایک ہفتے میں تین نئی کہانیاں، مجھے تو ایک کھلاڑی ہونا چاہیے تھا۔ مگر نہیں ، یہ سب من گھڑت اور جھوٹی افواہیں ہیں۔"

لندن میں وہ پراسرار خاتون جنکے ساتھ اداکار کی ملاقات اور رومانوی افواہیں اڑ رہی ہیں اصل میں ایک لبنانی وکیل امل عالم الدین ہیں۔ انکے ٹویٹر پروفائل کے مطابق امل بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق سے متعلق معاملات، اور مجرموں کی حوالگی کے قانون کی ماہر ہیں۔

انکے ٹویٹر اکاونٹ میں 1700 ٹویٹر فالوورز ہیں جن میں سے آسٹریلیا کی ستائسویں وزیرِاعظم جولیا گیلارڈ، انڈین پریمیر لیگ اور چیمپینز کے بانق للت کمار مودی سمیت ہم جنس پرستی کے حق میں بولنے والی تنظیم این او ایچ بھی شامل ہیں۔

اسکے ساتھ ساتھ یہ لبنانی وکیل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی سویڈن سے حوالگی کا مقدمہ بھی لڑ رہی ہیں۔ ہالی وڈ کے ایک اور اداکار آشٹن کچر بھی انکے مداحوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جارج کلونی1989 سے 1993 چار سال تک ٹالیہ بالسم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہے۔ مگر دونوں کے بیچ علیحدگی کے بعد انہوں نے عہد کر لیا تھا کہ وہ دوبارہ شادی نہیں کریں گے، تاہم گزشتہ دہائی میں انکے رشتوں کی خبروں نے ہالی وڈ میں انہیں "سدا بہار کنوارے" کے خطاب دیا گیا ہے۔