.

سعودی عرب افریقہ میں نابینا پن کے خاتمے میں مدد دے گا

پہلے مرحلے پر 10000 افراد کی بینائی بحال کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے افریقی ممالک میں نابینا افراد کی بینائی بحال کرنے کے لیے تعاون کریگا، اس سلسلے میں سعودی عرب پہلے مرحلے پر دس ہزار افریقی باشندوں کے علاج معالجے کیلیے ہر طرح کی مدد اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سعودی عرب میں اندھے پن کے خاتمے کیلیے کام کرنے والی انجمن افریقی ممالک میں نابینا افراد کی مدد کا آغاز کر رہا ہے۔ تاکہ ان کی بینائی بحالی میں انہیں بلامعاضہ مدد دی جا سکے۔

سعودی انجمن برائے انسداد اندھا پن کا ادارہ ایک غیر منافع بخش بینادوں پر انسانیت کی مدد کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ ادارہ اندھے پن کیخلاف کام کرنے والے عالمی ادارے انٹر نیشنل ایجنسی برائے انسداد اندھاپن کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

سعودی ادارہ البصر انٹرنیشنل فاونڈیشن کے ساتھ ملکر بھی انہی خطوط پر کام کرتا ہے، البصر فاونڈیشن اس وقت پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان، اور نائیجیریا وغیرہ میں اندھے پن کیخلاف سرگرم ہے۔