مراکش کا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ بلاجواز ہے: الجزائر

ہم اپنا سفیر واپس نہیں بلائیں گے: ترجمان دفتر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الجزائر نے مراکش کے اس فیصلے کو بلاجواز قرار دیا ہے جس کے تحت اس نے دو روز قبل الجزائر سے اپنا سفیر یہ کہہ کر واپس بلا لیا تھا کہ ''الجزائر کے صدر عبدالعزیز کا مغربی صحارا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بیان مداخلت اور الجزائر میں ہر روز ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کیلیے ہے۔''

مراکش کے سرکاری خبر رساں ادارے '' ایم اے پی'' نے اس مراکشی فیصلے کو رپورٹ کرتے ہوئے مراکش کا موقف بیان کیا تھا کہ الجزائر علیحدگی پسندوں کی حمایت اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کیلیےکرتا ہے تاکہ علاقے میں اپنی بالا دستی قائم کر سکے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ الجزائر اپنے ہاں ہر روز ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کیلیے مغربی صحارا کی صورتحال کا سہارا لے رہا ہے۔

الجزائر کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مراکشی فیصلے کو بد قسمتی اور خرابی بڑھانے کا ذریعہ قرار دیا تاہم اعلان کیا کہ الجزائر مراکش سے اپنا سفیر واپس نہیں بلائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں