.

روہیت شرما ون ڈے میں ڈبل سنجری بنانے والے تیسرے کھلاٰڑی

آخری ایک روزہ میچ میں بھارتی اور آسٹریلوی ٹیموں کے چھکے برابر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت کے روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے بھارت کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے پہلے وریندرسہواگ 219اورسچن ٹنڈولکر 200 رنز بنا کرریکارڈ قائم کر چکے ہیں ۔

بنگلورمیں ہونے والے آخری ایک روزہ میچ میں روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف دھماکہ خیزاننگز کھیلتے ہوئے آسٹریلوی بولرز کو دن میں تارے دکھا دیے۔

ان کے جارحانہ اسٹروکس نے ہجوم کو کافی لطف اندوز کیا،روہت شرما نے 158گیندوں پر209 رنزکی یادگاراننگزکھیلی، یہ ون ڈے کرکٹ کی تیسری ڈبل سنچری ہے۔

روہت شرما نے اس موقع پر 16چھکے لگا کرشین واٹسن کے پندرہ چھکوں کاعالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ آ

خری ایک روزہ میچ میں جیت تو بھارت کی ہوئی مگر چھکےلگانے میں دونوں ٹیمیں برابر رہیں اور دونوں طرف سے انیس چھکے لگائے گئے۔