.

سوڈان: اخبار ''الانتباہا'' کی اشاعت پر عاید پابندی ختم

پابندی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عاید کی گئی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان کے کثیر الاشاعت اخبار ''الانتباہا'' کی اشاعت بحال کر دی گئی ہے۔ اخبار کے مدیر صدر عمرالبشیر کے انکل ہیں۔ سوڈانی حکومت نے عرب دنیا کے اہم ٹی وی چینل عرب سکائی نیوز کو اپنی نشریات از سر نو شروع کرنے کی اجازت جمعرات کے روز ہی دے دی تھی۔

صدر عمرالبشیر کی حکومت نے ماہ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات میں دی جانے والی سنبسڈی ختم کرنے کے بعد عوام اور میڈیا میں غیر معمولی احتجاج سامنے آنے پر میڈیا پر پابندیاں عاِد کر دی تھیں۔

نیو یارک میں قائم '' کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ '' نے ستمبر میں سوڈانی میڈیا پر سامنے آنے والی سختیوں کے بارے میں کہا تھا '' سوڈان میں سنسر شپ کا استعمال کیا گیا اور میڈیا کیلیے دہشت کی فضا پیدا کی گئی۔''

پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر ہونے والے عوامی احتجاج میں درجنوں مظاہرین ہلاک جبکہ سیکڑوں افراد گرفتار کیے گئے تھے۔ عالمی سطح پو ذرائع ابلاغ سے متعلق اداروں نے میڈیا پر پابندیوں پر تنقید کی تھی، جس کے بعد صدر عمر البشیر نے پارلیمنٹ سے 28 اکتوبر کو اپنے حالیہ خطاب میں ان پابندیوں کو نرم کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

اخبار نے اپنی بحالی کے بعد اپنے ایک اہم کالم میں لکھا ہے کہ ''اللہ کا شکر ہے ہم پھر آ گئے، ہم عوامی نوعیت کے ایشوز کو اجاگر کرنے کا کام جاری رہے گا۔''

واضح رہے ''سرحدوں سے ماوراء رپورٹرز'' کے فورم کے مطابق سوڈان کو صحافتی آزادیوں کے اعتبار سے آخری صفوں میں شمار کیا جاتا ہے۔