.

دو مقتول ہسپانوی صحافیوں کی میتیں پیرس پہنچا دی گئیں

مالی کے صدر کی مقتول صحافیوں کو انصاف دلانے کی مکمل یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مالی میں قتل کیے گئے دو ہسپانوی صحافیوں کی میتیں پیرس پہنچ گئی۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں چارلس دیغول ہوائی اڈے کے ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی کہ دونوں مقتول صحافیوں کی میتیں پیرس پہنچ چکی ہیں۔

ذرائع نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ایئر فرانس پرواز ستاون سالہ گیسلین جپونٹ اور 55 سالہ کلاوڈ ورلین کی میتوں کو لیکر سات بجے بحفاظت پہنچ گئی تھی۔

فرانسیسی وزیرخارجہ لورنٹ فیبوس نے بتایا کہ دونوں صحافی ریڈیو فرانس انٹرنیشنل ادارے کے ساتھ منسلک تھے، انہیں مالی کے شمال مشرقی قصبے کڈال سے دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے بعد قتل کیا۔

مالی کے صدر ابراہیم بوبکار کیٹا نے ریڈیو فرانس انٹرنیشنل ۔ آر ایف آئی۔ کی انتظامیہ سے مغربی افریقا کے دارالحکومت میں ملاقات کی اور واضح کیا کہ یہ ایک افسوسناک عمل ہے اور وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ان واقعات کے پیچھے کون سے ہاتھ ملوث ہیں اور انہیں ہر حال میں انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی تفتیش کار ہمارے ساتھ ملکر ان چھپے ہوئے محرکات کو بے نقاب کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔

مقتول صحافیوں کی میتیں گزشتہ رات بماکو کےلیے روانہ کی گئیں تھیں جہاں سینکڑوں کی تعداد میں مالی کی صحافتی برادری اور آر ایف آئی کی ٹیم نے ملکر ایک پر امن مارچ کیا اور دونوں صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دارلحکومت کی میڈیا ایوسی ایشن کے صدر مکان کون نے واضح کیا کہ ہم نے اس پر امن مارچ کا اہتمام کیا تاکہ ایسا کوئی دلخراش واقعہ دوبارہ نہ ہونے پائے اور اسے واقعے کے پیچھے جو بھی ہاتھ ملوث ہیں انہیں ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے۔