منی لانڈرنگ کے مخبر کو اصل رقم کا 05% دینے کا فیصلہ

انعامی رقم کے اہل افراد کو ثبوت پیش کرنا ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے سرکاری اور نجی محکموں میں ہونے والی کرپشن اور دہشت گردوں کے لیے جاری کی جانے والی رقوم کی اطلاع دینے والے کو اصل رقم کا پانچ فیصد بطور انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ فیصلہ ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض میں ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اس اقدام سے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے اور دہشت گردوں کے مالی سوتوں کو خشک کرنے میں مدد ملے گی اور اطلاعات فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی ترویج کے لیے استعمال ہونے والے فنڈ فراہم کرنے والے افراد کی مخبری کرنے والوں کو اپنے دعوے کے ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔ ثبوت کے بغیر کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ اگر مخبر ایک سے زیادہ ہوں گے تو وہ پانچ فی صد رقم ان سب میں برابر تقسیم کر دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں