سعودی عرب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

ایشیا گروپ کے چار ممالک کا کونسل کی رکنیت کے لیے بطور امیدوار متفقہ انتخاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔

دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،پھانسیوں اور ڈرون حملوں تک کی نگرانی کرنے والے اس ادارے میں سعودی عرب کا انتخاب اس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کو ٹھکرانے کے چند روز بعد ہوا ہے۔

سینتالیس رکن ممالک پر مشتمل انسانی حقوق کونسل کی نشستیں خطوں کی بنیاد پر الاٹ کی جاتی ہیں۔جنیوا سے العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تمام 193 رکن ممالک نے رائے شماری کے ذریعے سعودی عرب کا انتخاب کیا ہے اور اس کے حق میں 140 رکن ممالک نے ووٹ دیا ہے۔ایشیا گروپ نے چار نشستوں کے لیے بلامقابلہ چین ،مالدیپ ،سعودی عرب اور ویت نام کو منتخب کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں