سنگاپور: بیٹ مین بن سپرمین کو چوری کے جرم میں جیل کی سزا

عدالتی حکم کے بعد نام کی مماثلت سے فیس بُک پر ہیرو بننے والا زیرو بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سنگاپور میں سپرہیرو کے نام کے ہم آواز نام کے حامل ایک شخص نے سوشل میڈیا پر شہرت پانے کے بعد اب بدنامی مول لی ہے اور اسے چوری کے جرم میں جیل جانا پڑ گیا ہے۔یوں وہ ہیرو سے زیرو ہوگیا ہے۔

سنگاپور کی ایک عدالت نے سوموار کو بیٹ مین ولد سپرمین کو نقب زنی اور منشیات استعمال کرنے سمیت مختلف جرائم میں قصور وار قرار دے کر قریباً پونے تین سال جیل کی سزا سنائی ہے۔

اس بتیس سالہ بے روزگار نوجوان کو 19 اگست کو رات کے وقت ایک اسٹور میں دومرتبہ نقب زنی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی گرفتاری سکیورٹی مقاصد کے لیے لگے کیمروں کی مدد سے ہوئی تھی۔

اس پر اپنے سگے بھائی کا اے ٹی ایم کارڈ (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کارڈ)چُرانے کا بھی الزام تھا۔اس نے یہ کارڈ چُرا کر بھائی کے اکاؤنٹ سے 650 ڈالرز کی رقم نکلوا لی تھی اور اس سے ہیروئن خرید کر پی گیا تھا۔

عدالت نے بیٹ مین کو مجموعی طور پر33 ماہ ( دوسال سات ماہ) قید کی سزا سنائی ہے۔اس نے کچھ عرصہ قبل سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شناختی کارڈ کی تصویر پوسٹ کر کے سنسنی پھِیلا دی تھی۔اس نے ''بیٹ مین بن سپرمین فین کلب'' کے نام سے صفحہ بنایا تھا اور اس کو کم سے کم گیارہ ہزار لوگوں نے پسند کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں