لبنانی صدر کی شاہ عبداللہ سےملاقات، باہمی تعاون جاری رکھنے پراتفاق

دونوں رہ نماؤں میں علاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے صدر العماد میشل سلیمان نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے اور ترقیاتی میدانوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے پر اتفاق کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی"ایس پی اے" کے مطابق ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ شاہ عبداللہ نے لبنانی صدر کو سعودی عرب کا دورہ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں سابق لبنانی وزیر اعظم سعد حریری بھی موجود تھے۔

بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سعودی فرمانروا نے لبنانی صدرکو یقین دلایا کہ ان کا ملک خطے کی سلامتی اور لبنان کی تعمیرو ترقی میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل بھی زیربحث آئے اور ان مسائل کے حوالے سے دونوں رہ نماؤں نے اپنے اپنے نقطہ نظر سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔

لبنانی صدر اعلٰی اختیارات کے حامل حکومتی وفد کے ہمراہ سوموار کو علی الصباح ریاض پہنچے تھے جہاں ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں