.

ریاض کے اسرائیل سے مبینہ رابطوں کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

"برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کا دعوی بے بنیاد ہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے برطانوی اخبار 'سنڈے ٹائمز' میں مملکت اور اسرائیل کے درمیان رابطوں سے متعلق خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی دو ٹوک انداز میں تردید کی ہے۔

ذرائع نے یہ بات زور دیکر کہی کہ "اسرائیل کے ساتھ مملکت سعودی عرب کے کسی سطح پر کسی بھی قسم کے تعلقات نہیں ہیں۔"

اخبار نے دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل نے مل کر ایران کے خلاف کسی مشترکہ کارروائی کا مںصوبہ تیار کیا ہے۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اور سعودی عرب کے سیکیورٹی عہدیداروں نے ایک ہنگامی منصوبہ تیار کیا ہے جسے ایران اور بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان کسی معاہدے پر دستخظ کی صورت میں استعمال کیا جانا تھا۔ تاہم سعودی عرب نے کسی بھی ایسے منصوبے اور اسرائیل سے کسی بھی سطح پر رابطے کی صحت سے انکار کیا ہے۔