.

بھارتی جہاز کے بیت الخلاء سے دس لاکھ ڈالر مالیت کا سونا برآمد

سونے کی اینٹوں سے بھرے باکس صفائی کے دوران ملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت کے مشرقی شہر کلکتہ میں طیارے کے بیت الخلاء سے ایک ملین ڈالرمالیت کا سونا ملا ہے۔ ائیر پورٹ حکام کے مطابق سونے کی 24 اینٹیں دو الگ الگ بکسوں میں موجود تھیں جنہیں جہاز کے ٹوائلٹ میں چھپایا گیا تھا۔ تاحال اس سونے کے مالک کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوسکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نجی فضائی کمپنی "جیٹ ایئرویز" کا ہوائی جہاز مختلف کئی غیر ملکی پروازوں کے بعد مشرقی ریاست پٹنہ سے ہوتا ہوا کلکتہ پہنچا جہاں مسافروں کے اتر جانے کے بعد وہاں پر موجود صفائی کرنے والے عملے نے جہاز کی صفائی شروع کی۔ انہیں جہاز کے ٹوائلٹ میں دو صندوق ملے جن میں سونے کی چوبیس اینیٹیں تھی۔ تاحال کسی شخص نے سونے اس کی اس بھاری مقدار کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ سونا اینٹوں کی شکل میں ہے جس کی مالیت کم سے کم گیارہ لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت چین کے بعد سونے کی کھپت کے اعتبار سے خطے کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ پچھلے چند برسوں کے دوران عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے باعث اس کی اسمگلنگ کا دھندا بھی زور پکڑ گیا ہے۔ ایک ماہ قبل بنگلہ دیش میں ڈھاکہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دبئی سے آنے والی ایک پرواز کے بیت الخلاء سے بھی بھاری مقدار میں سونا برآمد ہوا تھا۔