سعودی عرب: ایک ارب ریال مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی سازش ناکام

ملزمان کے قبضے سے 60 لاکھ سعودی ریال بھی برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ملک میں سرگرم محکمہ انسداد منشیات نے پچھلے تین ماہ کے دوران ایک ارب ریال مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے منشیات کے علاوہ 60 لاکھ ریال کی رقم بھی قبضے میں لی ہے اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث 875 افراد کو حراست میں لے کر انہیں جیلوں میں ڈالا گیا۔ منشیات اسمگلروں کے خلاف آپریشن میں ایک سیکیورٹی اہلکار اور تیرہ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

بیان کے مطابق گذشتہ تین ماہ میں مجموعی طور پر تین کلو اور 438 گرام منشیات کی مختلف اقسام پکڑی گئیں۔ اس میں 899 گرام خام ہیروئن، چھ ٹن اور 698 کلو گرام حشیش اور ایک کروڑ نو لاکھ 51 ہزار ایم فیٹامین نشہ آور مواد پر مشتمل گولیاں شامل تھیں۔

منشیات اسمگلنگ میں ملوث 875 افراد میں سے 231 کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور بقیہ 644 کا 34 مختلف ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں