.

"ایکسپو2020" کی میزبانی کا جشن، ولی عہد برج الخلیفہ کی چوٹی پر نمودار

پوری امارات میں جشن کا سماں، چہار سو نمائش کے بینرز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی کو "ایکسپو2020" نمائش کی میزبانی کا اعزاز ملنے کے بعد ملک میں ہر طرف جشن کا سماں ہے۔ جشن میں حکومت اور عوام برابر حصہ لے رہے ہیں۔ ایکسپو دو ہزار بیس کی میزبانی کا اعزاز ملنے کے بعد دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم دنیا کی بلند ترین عمارت"برج الخلیفہ" کی چوٹی پرچڑھ گئے جہاں سے انہوں نے دو انگلیوں سے "فتح" کا نشان بنایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ حمدان بن محمد بن راشد کی برج الخلیفہ کی چوٹی سے لی گئی تصویر کو شوشل میڈیا پرغیرمعمولی پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے 828 میٹر کی بلندی سے فتح کا نشان بنا کر ایکسپو کی میزبانی کی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایکسپو انتظامیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات، روس اور ترکی کے شہروں میں سے کسی ایک کا چناؤ کرنا تھا۔ بدھ کے روز ہونے والی رائے شماری میں ایکسپو کمیٹی کے 163 رکن ملکوں میں سے 116 نے متحدہ عرب امارات کے شہردبئی کو سنہ 2020ء کی نمائش کا میزبان قرار دیا۔ جبکہ دوسرے نمبر پرروسی شہرایکتنبرگ کو صرف 47 ووٹ ملے ہیں۔

سنہ 2020ء میں دبئی میں ہونے والی اس عالمی نمائش میں کم سے کم پچیس ملین زائرین کی دبئی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔