.

افغانستان: پولیس کے مرکز پر خودکش حملہ، چار افسر ہلاک

ضلعی پولیس سربراہ سمیت 17 زخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرے ٹرک کو افغانستان کے دارالحکومت کے نزدیک قائم ایک پولیس مرکز سے ٹکرا کر چار پولیس افسروں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

پیر کے روز ہونے والے اس خوفناک خود کش دھماکے میں پولیس کا مقامی سربراہ بھی زخمی ہو گیا ہے۔

بارہ سال سے امریکا اور نیٹو افواج کے مقابل کھڑے طالبان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ واضح رہے افغانستان کا صوبہ وردگ جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے کابل کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آور خود کش بمبار نے بارود سے بھرے چھوٹے ٹرک کو ڈیٹو نیٹر سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں چار پولیس افسر ہلاک اور 17 دوسرے لوگ زخمی ہو گئے۔

ان زخمیوں میں میں پولیس کے سربراہ عبدالغفور بھی شامل ہیں۔ سرکاری طور پر بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔