.

سوڈانی صدر نے اپنے نائب علی عثمان طہٰ کو عہدے سے ہٹا دیا

اقدام کا مقصد دوسرے افراد کو موقع فراہم کرنا ہے: حکومتی مؤقف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈانی صدر محمد عمرحسن البشیر نے اپنے معتمد خاص اور نائب صدرعلی عثمان طہٰ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ سوڈان کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر عمر البشیر نے اپنے نائب کو ہفتے کو رات گئے ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

خرطوم کے سرکاری ٹیلی ویژن نے صدرعمرالبشیر کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انھوں نے نائب صدر کوعہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ اقدام کوحکومت میں اختلافات پرمحمول نہ کیا جائے بلکہ یہ فیصلہ دوسرے لوگوں کو اہم عہدوں پر کام کا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مستعفی نائب صدر علی عثمان طہٰ نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ حکومت کابینہ میں غیرمعمولی ردو بدل کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اٹھنے والی عوامی غم وغصے کی لہر ٹھنڈی کرنے کے لیے اعلیٰ حکومتی عہدوں پر ردو بدل کیا جائے گا۔