سعودی عرب اور پولینڈ میں دفاعی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

پولش صدر کی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور پولینڈ نے دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کےایک غیر معمولی کےاہمیت حامل سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "واس" کے مطابق پولینڈ کے صدر پرونسلاؤ کومورفسکی کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدے پراس ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی تعاون کے سمجھوتے کی یاداشت پرسعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اور پولش نائب وزیر دفاع رابرٹ کوبٹسکی نے دستخط کیے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے صدر اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ہوئی بات چیت میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پولش صدر نے عالمی اور علاقائی مسائل کے حل میں سعودی عرب کے موثر کردار کو سراہا۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد کے مشیر خاص، ریاض میں متعین پولینڈ کے سفیر شمیدوفسکی، پولش نائب وزیر دفاع مسٹر رابرٹ کو پیٹسکی، وزیرمملکت اور صدرکے پرنسپل سیکرٹری کریسٹوف لاسکیفیچ اور وزیر برائے خارجہ امور یوگوسلاف فینڈ بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں