.

نسل پرستی کیخلاف فاتح نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات

آسمان سے رم جھم، عالمی رہنماوں کی آمد اور خراج تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نسل پرستی کے خلاف جنگ جیتنے والے نیلسن منڈیلا کی آج سرکاری طور منعقدہ آخری رسومات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے علاوہ امریکی صدر براک اوباما، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، پاکستان کے صدر ممنون حسین اور کیوبا کے صدر راول کاسترو سمیت دنیا کے تقریبا ساٹھ مملکتوں کے سربراہان، حکومتی ذمہ دار اور نمائندے خراج تحسین پیش کرنے کیلیے جمع تھے۔

اسرائیل نے سفری اخراجات زیادہ ہو جانے اور تقریب میں شرکت وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو مہنگی پڑنے کے خدشے کے باعث نیلسن منڈیلا کی یاد میں اور عملا عالمی سطح پر نسل پرستی کیخلاف ایک عالمی اجتماع میں شرکت سے خود کو بچا لیا۔

آنجہانی نیلسن منڈیلا کی یاد میں تقریب سے پہلے امریکی سیاہ فام صدر اوباما، فیڈل کاسترو کے بھائی اور کیوبا کے صدر راول کاسترو کی موجودگی اور خصوصی خطاب نے نیلسن منڈیلا کے ساتھ مل کر اس تقریب کی صورت عالمی سطح پر نسل پرستی کو الوداع کہہ دیا ہے۔

نیلسن مینڈیلا میموریل میں عالمی رہنماوں کی شرکت

نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کے سلسلے کی اس تقریب سے آج کی نسل پرست ریاستوں اور حکومتوں کو زیادہ سخت اور جاندار پیغام دیا گیا ہے۔ نیلسن منڈیلا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلے بطور خاص جنوبی افریقہ آنے والوں میں امریکا کے سابق صدور جمی کارٹر، بل کنٹن، سابق وزرائے اعظم برطانیہ جان میجر، اور ٹونی بلئیر بھی شامل ہیں۔

میموریل سروس کا باضابطہ آغاز جنوبی افریقہ کے صدر زوما کے نیلسن منڈیلا کیلیے تاریخی خراج تحسین سے کیا گیا تو آسمان سے رم جھم شروع ہو گئی۔ میموریل سروس کے شرکاء کیلیے ایسے موقع پر بارش کا ہونا دلچسپ واقعہ تھا۔

نسل پرستی کیخلاف یہ پیغام اسی سٹیڈیم سے دیا گیا جہاں 2010 میں آخری مرتبہ نیلسن منڈیلا ایک عوامی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ مگران کی آج کی شرکت بہ انداز دگر تھی۔

آج منگل کے روز کے اس عالمی تعزیتی اجتماع کے بعد نیلسن منڈیلا کی میت تین دن جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریہ میں گلی گلی دیدار عام کیلیے لے جائی جائے گی۔ جبکہ جمعرات کے روز انتقال کر جانے والی اس عالمی شخصیت کی حتمی آخری رسومات پندرہ دسمبر کو ہوں گی۔

حتمی رسومات کی تقریب میں برطانیہ کے شہزادہ چارلس کی شرکت بحی متوقع ہے۔ اسی روز نیلسن منڈیلا کو ان کے آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔