.

نیٹو فورسز کے مرکز کابل ائیر پورٹ پر دھماکہ

کابل ائیر پورٹ نیٹو فورسز کے متمرکز کے طور پر استعمال ہوتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستاں کے دارالحکومت کابل کا ائیر پورٹ اور گرد و نواح کا علاقہ بدھ کے روز زور دھماکے سے لرز اٹھا۔ کابل پولیس کے نائب سربراہ غفار سید زادہ کے مطابق دھماکہ ''کایا'' کے نزدیک ہوا ہے۔

کابل ائیر پورٹ پچھلے بارہ سال سے طالبان کیخلاف لڑنے والی نیٹو فورسز کے اہم آپریشنل مرکز کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس وجہ سے یہ نیٹو فوجیوں اور پولیس اہلکاروں سے بھرا رہتا ہے۔ جبکہ ائیر پورٹ کو جانے والے راستوں سمیت ہر طرف سکیورٹی چیک پوسٹس قائم ہیں۔

اس سے پہلے ماہ جون میں بھی اسی ائیر پورٹ پر طالبان نے حملہ کیا تھا، اس حملے کا ہدف نیٹو فورسز کا ائیر پورٹ پر موجودگی تھی۔

جون میں کی جانے والی کارروائی میں سات عسکریت پسند ملوث تھے۔ تاہم بعدازاں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ابھی آج صبح کے وقت ہونے والے دھماکے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔