روس، مصر کو دو ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فراہم کرے گا

دونوں ملکوں کا مشترکہ اقتصادی تعاون کو فعال کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس نے مصر کو اسلحہ فراہمی کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی 'نووسٹی' کے مطابق اسلحہ فراہمی کے معاہدے کی مالیت دو ارب ڈالر بیان کی ہے۔

نیوز ایجنسی نے روسی سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ میخائل مارجلوف کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں مارجلوف کا کہنا تھا کہ مصر اور روس نے اقتصادی تعاون کی مشترکہ کمیٹی کا کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس، اس ضمن میں مصر کو دو ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ برآمد کرے گا۔

یاد رہے کہ روس نے گذشتہ ماہ مصر کے ساتھ متعدد معاہدوں کا اعلان کیا تھا۔ یہ معاہدے روس کے وزراء خارجہ اور دفاع کے دورہ مصر میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات میں طے پائے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں