کابل میں دوسرے روز بھی دھماکہ

نیٹو فورسز کی تصدیق، افغان انتظامیہ نے حادثہ قرار دیدیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو فورسز کے مرکز دوسرے روز بھی مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایک روز قبل بدھ کی صبح نیٹو فورسز کے اس اہم مرکز کے قریب ایک فوجی قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جبکہ آج جمعرات کے روز ایک دھماکہ ہوا ہے۔

فوری طور پر کسی ہلاکت یا نقصان کی اطلاع نہیں تاہم عینی شاہدین نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ دھماکہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہی ہوا اور دھماکے کے ساتھ ہی الارم بجنا شروع ہو گئے۔

نیٹو فورسز کے ایک ذمہ دار نے ٹوئٹر پر اس دھماکے کی سرکاری طور پر تصدیق کی اور کہا ہے کہ دھماکہ صبح دس بجکر بیس منٹ پر نیٹو مرکز کے باہر ہوا۔ دوسری جانب افغان حکام نے دھماکے کی وجہ اسلحہ ڈپو پر ایک حادثہ پیش آنا بیان کی ہے۔

قومی نظامت برائے سلامتی کے ڈائریکٹر لطف اللہ مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ '' یہ دھماکہ کسی دشمن کا حملہ نہ تھا بلکہ اسلحہ خانے میں ہونے والا محض ایک حادثہ تھا۔''

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں