.

دبئی ہوائی اڈے سے سونا چوری، سات افراد کے خلاف مقدمہ

مسروقہ سونے کی مالیت 1.25 ملین درہم بتائی جاتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی مرکز دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سونے کی سات اینٹیں چوری کرنے کی پاداش میں حراست میں لیے سات ایشیائی اور خلیجی باشندوں کے خلاف عدالتی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اماراتی اخبار"البیان" کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی ایک فوجداری عدالت نے خلیجی اور ایشیائی ملکوں سے تعلق رکھنے والے سات ملزمان کے ٹرائل کا آغاز کیا۔ ان پرالزام تھا کہ انہوں نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل تھری سے ایک افریقی شہری کی ملکیتی سونے سات اینٹیں چوری کی تھیں۔ چوری شدہ سونے کی مالیت 1.25 ملین درہم بتائی جاتی ہے۔

دبئی پراسیکیوٹر کے ہاں جاری ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سونا چوری کی اس واردات میں ہوائی اڈے کی سیکیورٹی پر مامور خلیجی ملک کے تین اہلکار اور چار مسافر ملوث ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مسافروں کی ملی بھگت سے ہوائی اڈے کے ٹرمینل تھری سے سونے کی سات اینٹیں چوری کی تھیں۔ بعد ازاں حکام نے تلاشی لی تو وہ سونا مسافروں کے سامان سے برآمدا ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں سے ہوائی اڈے کے تین اہلکاروں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ عدالت میں درج کی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چوری ہونے والا سونا ایک افریقی نژاد شہری کا ہے جو یوگنڈا کی سونے کا کاروبار کرنے والی ایک کمپنی سے وابستہ ہے۔