سوڈانی فوج کا باغیوں کے زیر قبضہ علاقے بازیاب کرانے کا دعویٰ

خانہ جنگی کے باعث ایک ملین افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سوڈانی فوج نے شورش زدہ شہر کردفان کے جنوب میں باغیوں کے زیر نگین علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم باغیوں نے سرکاری فوج کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ کردفان کے جنوب میں باغیوں کا کنٹرول قائم ہے۔ حکومت اور سرکاری فوج اپنی کامیابی کے جھوٹے دعوے کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

سوڈان کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سپاہیوں نے باغی کمانڈر ابو حسن کے مرکز پر قبضہ کر لیا ہے۔ فوج نے اس سے قبل بھی باغیوں کے خلاف کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں اور جنوبی سوڈان کے متعدد علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کو باغیوں کےخلاف لڑائی میں جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ کئی سپاہی باغیوں کے خلاف جنگ میں کام آ چکے ہیں، تاہم رپورٹ میں ہونے والے جانی نقصان کے حتمی اعداد و شمار نہیں بتائے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری فوج نے ابو حسن مرکز، کجوریہ اور دیلینگ سمیت دس اہم مقامات سے باغیوں کو نکال دیا گیا ہے۔

درایں اثناء باغی گروپ "سوڈان پیپلز فریڈم آرمی" کے ترجمان ارنو قوتو لودی نے سرکاری فوج کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ مسٹر لودی کا کہنا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ باغیوں نے بہت سے علاقے خالی کر دیے ہیں۔ ہمارے مزاحمت کار اپنے ٹھکانوں پر موجود ہیں مگر سرکاری فوج کی جانب سے جنگی جہازوں سے کارپٹ بمباری کی گئی ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی پرمجبور ہوئے ہیں۔

باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ دو سال سے سوڈانی فوج کےخلاف بر سر پیکار ہیں۔ پانچ دسمبر کو سرکاری فوج نے الکجوریہ کے مقام پر قبضے کی کوشش کی تھی تاہم باغیوں نے یہ کوشش ناکام بنا دی تھی۔ تازہ جھڑپیں 12 دسمبر کو شروع ہوئی تھیں جن کے نتیجے میں کم سے کم 2000 افراد گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

ادھر اقوام متحدہ نے جنوبی کردفان میں شورش کے باعث لاکھوں افراد کے بے گھرہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کردفان اور النیل الازرق کے مقامات پر جاری شورش کے نتیجے میں ایک ملین افراد متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں