مصری شہر منصورہ میں بم دھماکا، 14 ہلاکتیں، 200 زخمی

حملہ اسلام پسندوں عسکریت پسندوں کی کارروائی ہے: حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں دریائے نیل کے ڈیلٹا کے شہر منصورہ میں منگل کو مقامی پولیس کے ہیڈ کوارٹرز پر علی الصباح ہونے والے ایک طاقتور کار بم حملے میں کم از کم 14 افراد مارے گئے۔

قاہرہ سے العربیہ کے نامہ نگاران نے اپنے مراسلوں میں بتایا ہے کہ اس حملے میں 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ العربیہ کے مطابق ہلاک شدگان میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔

کار بم کا دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز کی پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ امدادی کارکنوں کے بقول کافی زیادہ امکان ہے کہ بہت سے افراد زندہ یا مردہ اس عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہوں۔

مصری حکام نے کہا ہے کہ یہ حملہ اسلام پسند عسکریت پسندوں کی کارروائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں