.

سعودی عرب لبنانی فوج کو 3 ارب ڈالرز کی امداد دے گا

شاہ عبداللہ کی لبنانی فوج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے فراخدلانہ امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب لبنان کی قومی فوج کے لیے تین ارب ڈالرز کی امداد دے گا۔

لبنانی صدر میشال سلیمان نے اتوار کو ایک نشری تقریر میں سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی اس امداد کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ لبنان کی تاریخ میں مسلح افواج کو کسی دوسرے ملک سے ملنے والی یہ سب سے زیادہ رقم ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ برادرملک سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے لبنانی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تین ارب ڈالرز کی فراخدلانہ اور خطیر رقم دینے کی پیش کش کی ہے۔