روسی شہر وولگو گراڈ میں ایک اور خودکش دھماکہ، 15 ہلاک

دھماکہ، ریلوے اسٹیشن پر خودکش بمبار حملے کے اگلے روز پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روس کے جنوبی شہر وولگو گراڈ میں دوسرے روز بھی خود کش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پیر کے روز خودکش دھماکہ زیر زنسکی کے علاقے میں ایک مسافر بس میں کیا گیا ہے ۔ ایک روز قبل اتوار کو ایک خود کش بمبار نے وولگو گراڈ کے ہی ریلوے سٹیشن کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں سترہ لوگ مارے گئے تھے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو سے متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔

روسی حکام کو خدشہ ہے خود کش دھماکوں کا یہ سلسلہ سرمائی اولمپکس کو ڈسٹرب کرنے کیلیے شروع کیا گیا ہے۔ روس کے صدر پیوٹن نے سکیورٹی حکام کو سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے روسکا جنوبی شہر وولگو گراڈ دارالحکومت ماسکو سے تقریبا 900 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس سے پہلے بھی دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ رہا ہے۔

پیر کی صبح جب یہ خود کش دھماکہ ہوا تودائی طور پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے کی ترجمان ارینا گوگولیوا کا کہنا تھا یہ دھماکہ ایک ٹرالی کے ساتھ پیش آیا ہے اور اس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ دھماکہ بس میں ہوا ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد دس نہیں پندرہ ہے۔

ابھی کسی گروپ نے اس خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، البتہ سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں