.

کورین رہنما کیطرف سے اپنے چچا کی پھانسی کا خیر مقدم

کم جانگ ان کے چچا جانگ سانگ کو بغاوت اور کرپشن پر سزا ملی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے بغاوت اور مالی سکینڈل میں اپنے چچا جانگ سانگ تھیک کو دی جانے والی سزا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج دشمن اور غلط عناصر کا ضروری ہے ۔ صفائی کے عمل سے عوام کا اتحاد مستحکم ہو گا۔

کورین رہنما نے اس امر کا اظہار نئے سال کے آغاز پر نشر ہونے والے اپنے خصوصی پیغام میں کیا ہے۔ اپنے ان چچا کو 12 دسمبر کو ملنے والی سزا کے بعد انہوں نے اس موضوع پر پہلی مرتبہ عوام کے سامنے بات کی ہے اور کہا ہے پارٹی کے اندر موجود ایسے عناصر کیخلاف موثر کارروائی کی ضرورت کے تحت پارٹی نے پچھلے سال اقدامات کیے ہیں۔

کم جانگ ان نے کہا ہماری پارٹی نے بروقت، درست فیصلے کے نتیجے میں موثر کارروائی کر کے پارٹی اور انقلاب دشمن عناصر کو صاف کر دیا ہے ۔ جس سے پارٹی، انقلاب اور ہماری یکجہتی میں دسیوں گنا زیادہ استحکام حاصل ہوا ہے۔ اپنے پیغام کے ذریعے کورین لیڈر نے خود کو ایک ناقابل شکست اور مضبوط لیڈر کے طور پر پیش کیا ہے کہ انہیں کوئی چیلنج نہیں کر سکتا ہے۔

سزا پانے والے 67 سالہ جانگ سانگ ایک دور میں کمیونسٹ ملک کے دوسرے اہم رہنما تھے جنہیں پچھلے ماہ پھانسی دی گئی تھی۔ انہوں اپنے ناتجربہ کار بھتیجے کو ایک سیاسی سرپرست کے طور پر تربیت دی تھی۔ لیکن بعد ازاں بھتیجے اور چچا کے درمیان مسائل پیدا ہو گئے۔

جانگ سانگ کو پارٹی میں انسانی گندگی کے نام سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ کم جانگ ان نے اپنے پیغام میں کہا گڑ بڑ ثابت ہو گئی تھی اس لیے پارٹی نے عوامی خدمت کے جذبے سے صفائی کا فیصلہ کیا اور عوام کے حق میں کارروائی کی۔