.

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلاب

مزید بارش کی پیشین گوئی،ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے بعض علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

العربیہ نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق بارش سے مشرقی صوبہ اور مغربی شہر طائف سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔طائف کے بعض حصوں میں بارش کے نتیجے میں سیلاب سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پڑا ہے جس کے پیش نظر محکمہ ٹریفک نے شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر عارضی طور پر پابندی عاید کردی۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اس کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 8212 ہنگامی کالز موصول ہوئی ہیں اور شہریوں نے حادثات ،کاروں کے بند ہونے اور دیگر چھوٹے موٹے واقعات کی اطلاع دی ہے یا دیگر معلومات حاصل کی ہیں۔

سعودی محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مملکت کے بیشتر حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔محکمہ شہری دفاع کے ترجمان میجر محمد الحمادی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام سطحوں پر مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔