.

"کتوں سے مذاق" سعودی نوجوان کے لیے وبال بن گیا

حملہ کر کے کتوں نے مالک کے دوست کے کپڑے تار تار کر ڈالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پالتو اور سدھائے ہوئے کتے کسی بھی اجنبی شخص کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں، چاہے وہ اجنبی شخص کُتے کے مالک کا ہم دیرینہ دوست ہی کیوں نہ ہو۔

ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں ایک نوجوان کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب اس کے دوست نے اپنے ایک کتے کو مذاق میں اس پرحملے کے لیے چھوڑ دیا۔ مذاق کی یہ کوشش اس وقت ایک وبال بن گئی جب دو کتوں نے مالک کے دوست کو بھنبھوڑتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی نوجوانوں نے اس واقعے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی ہے۔ جس میں کتوں کا مالک ایک نوجوان قریب کھڑے اپنے دوست پر کتوں کو حملے کا اشارہ کرتا ہے۔ مالک کا اشارہ ملتے ہی ایک کتا اس کے دوست پر جھپٹ پڑتا ہے اور اس کی قمیض کھینچ لیتا ہے۔ مالک کتے کو واپس بلانے کی کوشش کرتا مگر وہ اس وقت تک واپس نہیں مڑتا جب تک کہ قمیض کا ایک ٹکڑا کاٹ نہیں لیتا۔

نوجوان اپنے دوست کے ایک کتے کے حملے کو ابھی روک رہا ہوتا ہے کہ اس کا ایک دوسرا کتا بھی اس پر پل پڑتا ہے۔ یوں اچھی خاصی کھینچا تانی کے بعد نوجوان کی جان بچتی ہے لیکن اس مذاق میں وہ اپنے کپڑے پھڑوا لیتا ہے۔