.

بالی وڈ کی کترینا کیف نے عربی سیکھنا شروع کر دی

بھارتی باربی نئی فلم میں عرب فوٹو جرنلسٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت کی فلمی صنعت المعروف بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینا کیف ان دنوں عربی زبان سیکھ رہی ہیں جس کے لئے انہوں نے ٹیوٹر بھی رکھ لیا ہے۔

"انڈیا ٹو ڈے" کے مطابق کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم "فینتم "میں کترینہ عربی فوٹو جرنلسٹ کے روپ میں نظر آئیں گی جس میں ان کے مقابل سیف علی خان ہوں گے۔ سیف علی خان مشہور بھارتی فلم ایکٹریس کرینہ کپور کے شوہر نامدار اور پٹوڈی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔

اپنے کردار میں پوری طرح ڈھلنے کے لئے کترینہ آج کل عربی زبان سیکھنے کے جتن کرتی نظر آرہی ہیں۔ انہیں اپنی کوششوں میں کس قدر کامیابی حاصل ہوگی یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ ایکشن، ماردھاڑ اور سسپنس سے بھری یہ فلم رواں برس دو اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی فلموں کی خلیجی ممالک میں بڑے مانگ ہے، یہی وجہ ہے کہ متعدد عرب سیٹلائیٹ چینلز پر ہندی فلمیں عربی زبان میں ڈب کر کے پیش کی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے میں العربیہ نیوز چینل کے مادر نیٹ ورک ایم بی سی نے بھی اپنا خصوصی چینل ایم بی سی بالی وڈ لانچ کیا ہے۔