سعودی عرب: اشتہاری نے دوسری مرتبہ خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

عسکریت پسند کی حوالگی میں والدین کا کلیدی کردار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی پولیس کے مطابق مشرقی شہر القطیف میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک عسکریت پسند نے دوسری مرتبہ خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم موسیٰ جعفر محمد البیوق حکام کو 23 مطلوب عناصر میں شامل تھا جس نے رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ بیان میں کیا گیا ہے کہ ملزم نے ایک سال قبل بھی اپنے والد اور دوسرے اقارب کے کہنے پر خود کو حکام کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد اسے معمولی پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، لیکن وہ دوبارہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جا ملا تھا۔

اب کی باربھی اشتہاری کے والد اور دوسرے عزیزوں نے ملزم کی پولیس کو حوالگی کی راہ ہموار کی اور اسے خود کو حکام کے حوالے کرنے پر قائل کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم سے قانون کے مطابق کاررائی کی جائے گی تاہم ملزم کی حوالگی میں اس کے خاندان کی مساعی کی تحسین کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں