.

مصری عبوری وزیر اعظم سعودی عرب پہنچ گئے

ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے عبوری وزیر اعظم حاذم الببلاوی پہلے سعودی دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔ حاذم الببلاوی اپنے اس پہلے دورے کے موقع پر خطے میں اپنے سب سے بڑے حامی کی قیادت سے دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

سعودی عرب شروع دن سے مصر کی عبوری حکومت کا زبردست حامی ہے اور مصر کی اقرصادی مشکلات کے ازالے کیلیے عبوری حکومت کو اربوں ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

ریاض پہنچنے کے بعد ولی عہد شہزادہ سلمان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مصر کے عبوری وزیر اعظم نے دوطرفہ تعاون، ترقی، کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ انہیں دہشت گردی کا سامنا ہے۔ واضح رہے عبوری حکومت نے معزول صدر محمد مرسی کی سرپرست اور مصر کی سب سے بڑی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندی لگا رکھی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مصر میں نئی دستور کیلیے ریفرنڈم کے بعد اور نئے صدر کے انتخاب سے پہلے عبوری وزیر اعظم کا یہ دورہ سعودی عرب غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔