اماراتی سفیر سے فراڈ کرنے والے سعودی کی فوری گرفتاری کا حکم

ملزم نے 'یو اے ای' سفیر سے ای میل کے ذریعے رقم مانگی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے شہر کے پولیس چیف کو متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں ایک سعودی شہری کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

گورنر مکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ القنقذہ گونری میں رہائش پذیر ایک شخص نے خود کو اہم سیکیورٹی عہدیدار ظاہر کرکے اماراتی سفیر سے بھاری رقوم حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ یہ کسی پڑوسی ملک کے عزت مآب سفیر کے ساتھ بدترین دھوکہ اور فراڈ ہے اور ایسے لوگوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی شہری نے حال ہی میں اماراتی سفیر کو ایک ای میل بھیجا جس میں خود کو فوج کا ایک سابق کرنل اور مسجد حرام کے مالیاتی امور کا ایک عہدیدار ظاہر کرنے کے بعد ان سے مسجد حرم کے لیے رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سفیر نے یہ معاملہ سعودی حکام تک پہنچایا جس کے بعد اس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں