امارات، 2021 تک بہترین خدمات فراہم کرنے کی جانب رواں دواں

سالانہ کانفرنس میں ولی عہد نے 2021 تک کیلیے نقشہ راہ پیش کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات میں ریاستی سطح سے فراہم کی جانے والی خدمات کے مستقبل کے حوالے سے حکومتی نگرانی میں تین روزہ کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے۔ کانفرنس میں دیگر وفود کے کے علاوہ برطانوی ارب پتی کاروباری رچرڈ برانسن بھی خطاب کریں گے۔

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اس سلسلے میں ایک نقشہ راہ بھی پیش کیا ہے تاکہ امارات کو 2021 تک دنیا کی ایک لیڈنگ سٹیٹ بنایا جا سکے۔ ولی عہد کیطرف سے پیش کردہ نقشہ راہ کا موضوع تھا ''دبئی حکومت 2021 کی جانب رواں دواں۔''

اس موقع پر دنیا بھر سے اعلی پائے کے بین الاقوامی نمائندہ وفود شرکت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں دبئی حکومت کے 60 ذمہ دار اور زعما بھی خطاب کریں گے۔ جبکہ کانفرنس میں مجموعی طور پر 3500 شرکاء موجود ہوں گے۔

کانفرنس کی بنیادی تھیم یہ ہے کہ امارات حکومت خدمات کی فراہمی میں کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور انتظامی مہارتوں کو بروئے کار لا سکتی ہے۔ حتی کہ فٹ بال کلب بھی اس سلسلے میں کامیاب ماڈلز کو زیر بحث لائیں گے تاکہ حکومت زیادہ سیکھ اور جان سکے۔

ولی عہد نے اپنی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے بتایا کہ 2021 تک جدید ٹیکنالوجی کس طرح امارات میں مقیم لوگوں کی زندگیوں کو سہولتوں سے مزین کر دے گی۔ واضح رہے یہ اس نوعیت کی دوسری سالانہ کانفرنس ہے۔

اس کانفرنس میں حکومت کی طرف سے شہریوں کو دی جانے والی اراونڈ دی کلاک خدمات کے علاوہ سوشل میڈیا کے حوالے سے جدید ترین سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں